فیصل آباد،خو ن کے رشتے سفیدہوگئے معمولی بات پر طیش میں آکر سگے بھائی نے25سالہ بڑے بھائی کو چھری کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ،

ہفتہ 31 جنوری 2015 14:35

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء ) خو ن کے رشتے سفیدہوگئے معمولی بات پر طیش میں آکر سگے بھائی نے25سالہ بڑے بھائی کو چھری کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ،مقتول کی دس ماہ قبل شادی ہوئی تھی ،غلام محمدآبادپولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم محمد علی کی تلاش شروع کردی ،آن لائن کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ شیر اں والا چوک کا رہائشی حاجی عبدالقدوس مرزا کے چھوٹے بیٹے محمد علی کی منگی کی رسم ادا کر نا تھی جبکہ اس سلسلہ میں مقتول حافظ محمد بلال مرزاکو منگنی کیلئے ساتھ جانے کو کہا مگر مقتول نے انکار کر دیا چنانچہ اس دوران دونوں بھائی میں تلخ کلامی ہوئی بعدازاں غصے میں آکر محمد علی نے اپنے بڑے بھائی حافظ بلا ل کو چھری کے پے در پے وار کر کے موقع پر قتل کردیا اور چھری سمیت موقع سے فرار ہوگیا ،پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :