Live Updates

بغیر پیسوں کے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینٹ کے انتخابات جیت کر یہ ثابت کرو ں گا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے،عمر بنگش

ہفتہ 31 جنوری 2015 14:42

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) بغیر پیسوں کے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینٹ کے انتخابات جیت کر یہ ثابت کرو ں گا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو کہ بغیر لالچ اور کرپشن کے عوام کی مفاد کے خاطر میرٹ پر فیصلے کرتے ہیں ، ا ن خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء تحصیل ٹل سے تعلق رکھنے والے عمر بنگش نے ھنگو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مرکزی چیئر مین عمران خان کی قیادت میں واحد سیاسی جماعت ہے جوکہ ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لانے کے لئے کوشاں ہے اس کی زندہ مثال صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت ہے جنہوں نے حتیٰ الوسیع ہر محکمے میں تبدیلی لائی ہیں اور مزید کوششیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں قومی اور بین القوامی سطح پر روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات