محکمہ ذراعت و محکمہ واٹر منجمنٹ ،محکمہ جنگلات زبوں حالی کا شکار ،اس حوالے سے سروے کے دوران معلوم ہوا کہ ھنگو محکمہ ذراعت کا دفتر شدید بحران کا شکار ہے محکمہ ذراعت کا دفتر ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ہفتہ 31 جنوری 2015 14:42

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء)محکمہ ذراعت و محکمہ واٹر منجمنٹ ،محکمہ جنگلات زبوں حالی کا شکار ،اس حوالے سے سروے کے دوران معلوم ہوا کہ ھنگو محکمہ ذراعت کا دفتر شدید بحران کا شکار ہے محکمہ ذراعت کا دفتر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے دفتر میں اوقات ڈیوٹی کے دوران افسران و اہلکار غائب رہتے ہیں تما م دفاتر اور گودام کو تالے لگے ہوتے ہیں اس سے یہ پتا چلتاہے کہ اس محکمہ کے افسرا ن و اہلکار صحیح طریقے سے اپنے فرائض منصب ادا نہیں کرتے ہیں اسی طر ح محکمہ واٹر منجمنٹ کا نام ہی ھنگو میں نہیں ہے اور ابھی تک اس محکمے کی طرف سے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی ایسا کام کیا گیا ہے جو نظر ائے اور نہ اس محکمے کے افسران و اہلکاروں کو کسی نے دیکھا ہے حتٰی کہ گزشتہ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر ھنگو نے بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھاکہ اس محکمے کے اہلکار و افسران کسی بھی میٹنگ میں شرکت نہیں کرتے یہ محکمہ ضلعی انتظامیہ اور عوا م کے نظروں سے اجل ہے اسی طرح محکمہ جنگلات ھنگو سہولیات نہ ہونے اور سٹا ف کی کمی کے باعث شدید مشکلات سے دو چار ہیں محکمہ جنگلات کا واٹر ٹینکر گزشتہ کئی سالوں سے جنگلات کے دفتر میں خراب کھڑا ہے جو کہ کباڑ میں تبدیل ہو گیا ہے اور رینج افسر ھنگو آفس کے بجائے کوہاٹ میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرتا ہے جبکہ پورے ضلع ھنگو کے لئے سرکاری پہاڑوں کے لئے صرف دو اہلکار ہیں جوکہ ناکافی ہے سروے کے دوران معلوم ہوا کہ ا ب بھی اس محکمے میں 14اہلکاروں کے پوسٹیں خالی ہیں اور جنگلات لگانے کے حوالے سے ابھی تک اس محکمے نے کوئی اچھی کارکردگی نہیں دیکھائی ہے ڈی سی ھنگو کے مطابق اس محکمے نے ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لائے بغیر سینکڑوں درختیں کاٹی ہیں اور فروخت کی ہیں جبکہ اب بھی درختوں کے کاٹے ہوئے تنے مذکورہ دفتر میں پڑے ہیں اس کے تحقیق کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ھنگو کو انکوائری افسر مقرر کیاہے ۔