مقبوضہ کشمیر ‘ پاکستانی قیدی کے قتل میں ملوث بھارتی فوجی کو عدالت نے بری کر دیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 14:57

سرینگر) اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)مقبوضہ کشمیر میں ایک پاکستانی قیدی کے قتل میں ملوث سابق بھارتی فوجی اہلکار کوعدالت نے بری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسر وس کے مطابق سیالکوٹ پاکستان کے رہائشی شناء اللہ رانجھے کو 3مئی 2013کو کوٹ بلوال جیل جموں میں سابق بھارتی فوجی ونود کمار نے تیز دھار آلے سے سر پر وار کر کے شدید زخمی کر دیا تھاجو بعد میں9مئی کو چندی گڑھ کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساتھا۔ پرنسپل سیشن جج جموں آر ایس جین نے ونود کمار کو قتل کے الزام سے بری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :