ٹیکسٹائل پاور لومز گارمنٹس ورکر یونین پنجاب اور لیبر قومی موومنٹ کے سینکڑوں کارکنوں کا سانحہ آکبر آباد میں بوائلر پھٹنے سے جاں بحق ہونے والے پانچ محنت کشوں کے ورثا ء کے ہمراہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ

ہفتہ 31 جنوری 2015 15:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) ٹیکسٹائل پاور لومز گارمنٹس ورکر یونین پنجاب اور لیبر قومی موومنٹ کے سینکڑوں کارکنوں نے سانحہ آکبر آباد میں بوائلر پھٹنے سے جاں بحق ہونے والے پانچ محنت کشوں کے ورثا ء کے ہمراہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا اور دھرنا دیا اور حکومت بے حسی اور محکمہ لیبر کی مجرمانہ غفلت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ اکبر آباد میں جاں بحق ہونے والے محنت کشوں کے ورثاء کو دو ہفتے سے زائد گزرنے کے باوجود انہیں معاوضہ کی ادائیگی نہیں کی گئی جس سے محنت کشوں کے لواحقین اور ورثاء کسمپرسی کی زندگی گزار نے پر مجبور ہیں،اس موقع پر مزدور رہنما اسلم معراج ابو زر غفاری ،محمد صدیق ،ثریا بی بی اور رانا ناصر نے کہا کے لیبر قومی موومنٹ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے محنت کشوں کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور جب تک ان کے لواحقین کو انصاف نہیں مل جاتا اس وقت تک ورکرز یونین اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ،اس واقع میں گل ریز ڈائنگ فیکٹری کے مالک اور ڈی او لیبر اس سانحہ کے برابر کے ذمہ دار ہیں جبکہ فیکٹری مالک گل ریز کے خلاف مقدمہ درج ہونے والے باوجود تاحال اس کو گرفتار نہیں کیا گیا ،انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ میں ملوث فیکٹری مالک اور انتظامیہ کے افسران کو فوری گرفتاری کر کے جاں بحق ہونے والے محنت کشوں کے ورثاء کو ان کے قانون واجبات ادا کئے جائیں انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ اگر وزیر اعلیٰ اور ڈی سی او فیصل آباد نے خصوصی گرانٹ کا فوری اعلان نہ کیا اور مقتولین کے ورثاء کو انصاف نہ مہیا کیا گیا تو فیصل آباد کے لاکھوں محنت کش سانحہ اکبر آباد میں جاں بحق ہونیوالوں کی نعشیں قبروں سے نکال کر دوبارہ سڑکوں پر احتجا ج کرینگے مظاہرین نے اس موقع پر چوک آکبر آباد میں دو گھنٹے تک دھرنا دے کر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کئے رکھا ۔

متعلقہ عنوان :