سانحہ شکارپور کیخلاف جیکب آباد میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال مختلف تنظیموں کی جانب سے مظاہرے اوردھرنے

ہفتہ 31 جنوری 2015 15:54

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)سانحہ شکارپور کے خلاف جیکب آباد میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال مختلف تنظیموں کی جانب سے مظاہرے اوردھرنے تفصیلات کے مطابق سانحہ شکارپور کے خلاف جیکب آباد میں شیعہ تنظیموں کی اپیل پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی شہر کے اہم کاروباری اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ ٹریفک بھی معمول سے کم نظر آئی سانحہ شکارپور کے خلاف شیعہ تنظیموں ایم ڈبلیوایم ،اصغریہ آرگنائزیشن،امامیہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن ،عزاداری کونسل ،ملت جعفریہ اوردیگر کی جانب سے بندہ علی جعفری ،فضل عباس وسیم عباس،غلام شبیر نقوی،علامہ مقصود ڈومکی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کرشہر کی مختلف شاہراہوں پر مارچ کیا گیا اورسانحہ شکارپورکے خلاف نعریبازی کی گئی مظاہرین نے ڈی سی چوک پر دھرنا دیا اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی عروج پر ہے بے گناہ لوگوں کو قتل کیا جارہاہے مگر دہشت گرد آزاد ہیں سانحہ شکارپور بدترین واقع ہے جس کی مذمت کرنے کے بجائے اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکیا جائے ،دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی ،پی پی شہید بھٹو،جے یو آئی ،جماعت اسلامی اوردیگر تنظیموں کی جانب سے ہڑتال کی حمایت کی گئی اور شیعہ تنظیموں کی جانب سے لگائے گئے دھرنے میں شرکت کی مختلف تنظیموں کے رہنماؤں ڈاکٹر اے جی انصاری،ملک الطاف حسین ،عبدالحفیظ بجارانی ،دیدارلاشاری ،ندیم قریشی اوردیگرنے شکارپورسانحہ کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔