عوامی خدمت ہماراشعارہے ،ساڑھے تین سالہ عرصہ اقتدارکے دوران آزادکشمیرکوشاہراہ ترقی پرگامزن کردیاہے ،چوہدری عبدالمجید

ہفتہ 31 جنوری 2015 15:55

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)آزادجموں کشمیرکے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے کہاہے کہ عوامی خدمت ہماراشعارہے ساڑھے تین سالہ عرصہ اقتدارکے دوران آزادکشمیرکوشاہراہ ترقی پرگامزن کردیاہے معاشرہ کے تمام طبقات کی فلاح وبہبودکیلئے پیپلزپارٹی حکومت نے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کیے ہیں2016میںآ زادکشمیرکے انتخابات میں کارکردگی کی بنیادپرعوام فیصلہ کرینگے ہم نے آنیوالی نسلوں کیلئے بھی انقلابی کام کیے ہیںآ ج خطہ کے اندر میڈیکل کالجز،یونیورسٹیزاورکیڈٹ کالجزقائم ہوچکے ہیں جس کاکریڈٹ پیپلزپارٹی کوجاتاہے میرپورمیں ملٹری کالج کے قیام کیلئے ہزاروں ایکڑرقبہ مختص کردیاگیاہے ان اداروں میں ہمارے خطہ کے سپوت تعلیم حاصل کرینگے اوروہ اچھے شہری بن کرملک وقوم کی خدمت کرینگے پاکستان نازک دورسے گزررہاہے اس وقت ساری قیادت اورقوم کوپاک فوج کے ساتھ متحدومنظم ہونے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کے ناسورکی جڑکواکھاڑپھینکاجائے شکارپورامام بارگاہ میں بم دھماکہ قابل افسوس ہے آزادکشمیرکے ہرفردکوہوشیاررہناہوگااپنے اردگردکے ماحول پرنظررکھناہوگی آزادکشمیرسے افغانی باشندوں کے انخلاء کاعمل تکمیل کے مراحل میں ہے انتظامیہ کوسختی سے ہدائت کرتاہوں کہ وہ افغانی باشندوں کوریاست سے انخلاء کے لیے اپنے کام کوتیزکریں اس سلسلسہ میں کسی بھی قسم کی رعائت نہیں برتی جائیگی پی پی پی جیالے ملک اورقوم کی حفاظت وتحفظ کے لیے اپناکرداراداکریں ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ کوٹلی کے دوران وفودسے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیراعظم نے کہاکہ امریکی صدرباراک اوبامہ کادورہ بھارت کسی بریک تھروکے بغیرختم ہوگیاامریکی صدرکومسئلہ کشمیرپر بات کرنی چاہیے تھی کیونکہ خطہ کے اندرمسئلہ کشمیرہی وہ واحدسلگتی ہوئی چنگاری ہے جس کے شعلوں کی لپیٹ میں پوراجنوب مشرقی ایشیاء کاخطہ آسکتاہے پاکستان وبھارت کے درمیان تنازعہ کی بنیادی وجہ ہی مسئلہ کشمیرہے پاکستان کی ماضی کی اورموجودہ سیاسی قیادت کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیرپردوٹوک موقف اختیارکیاپی پی پی قیادت مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے ہمیشہ کرداراداکرتی رہی بھٹوشہید وبے نظیربھٹوشہیدنے مسئلہ کشمیرپرہمیشہ دلیرانہ موقف اختیارکیاان سے بھی دوقدم آگے بڑھ کرہمارے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹونے ساراکشمیربھارت سے لینے کااعلان کرکے بھارتی سیاسی وفوجی قیادت کی نیندیں حرام کردیں انہوں نے کہاکہ پانچ فروری کوملک بھرکی طرح آزادکشمیرمیں بھی یوم یکجہتی کشمیرجوش وولولہ کے ساتھ منایاجائے گاپاکستان سے لنک کرنے والے پلوں پرانسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائینگی شہروں قصبوں میں جلسے جلوس اورریلیاں نکالی جائینگی مقبوضہ کشمیرکی عوام کے ساتھ حریت قیادت کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیاجائے گابلکہ میں امریکہ ،یورپ،برطانیہ اورعرب ریاستوں میں بسنے والے کشمیری باشندوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ یوم یکجہتی کشمیرکی تقریبات بھرپوراندازسے منائیں انہوں نے کہاکہ میں پاکستانی عوام اورسیاستدانوں کوبھی خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے ہرسال پانچ فروری کوکشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیاانشاء اللہ مادروطن مقبوضہ کشمیربھارت کے قبضہ سے آزادہوگاساری ریاست متحدہوکرپاکستان کے ساتھ شامل ہوگی اورپاکستان دنیاکے نقشے پرایک مضبوط مستحکم نیوکلیئر طاقت کی حیثیت سے تاقیامت موجودرہیگا۔