ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ ضلع بھمبر کے تحت سالانہ امتحانات 26 فروری سے شروع ہونگے

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:02

بھمبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ ضلع بھمبر نے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا امتحانات 26 فروری سے شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنٹرولر امتحانات ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ بھمبر چوہدری محمد اسلم نے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق 26 فروری بروز جمعرات سے جماعت ہشتم اور پنجم کے امتحانات شروع ہونگے جبکہ رول نمبر سپلیس ایک ہفتہ قبل جاری کر دی جائیگی رول نمبر سلیپس نہ ملنے والے امیدوار ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ سے برائے راست رابطہ کر سکتے ہیں۔