بوائے فرینڈ کاشادی کے لیے کہنالڑکی کی جان لے گیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:02

بوائے فرینڈ کاشادی کے لیے کہنالڑکی کی جان لے گیا

بلغاریہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء)تفصیلات کے مطابق بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ دیمترینا دیمترووا(Dimitrina Dimitrova) اور اس کا بوائے فرینڈ سپین کے ایک جزیرے ابیزا(Ibiza) کے پہاڑکالاتریڈا(Cala Tarida) کی چوٹی پر گئے۔ یہ پہاڑ ڈوبتے سورج کا نظارا دیکھنے کےلیے کافی مشہور ہے۔

(جاری ہے)

اچانک دیمترینا کے بوائے فرینڈ نے اسے شادی کےلیےپروپوز کر دیا ۔ شادی کے اس پروپوزل کو سن کر دیمترینا خوشی سے اچھلنے لگی اور توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے پہاڑ کی چوٹی سے 65 فٹ نیچے جا گری۔نیچے گرنے کی وجہ سے اسے دل کا دورہ بھی پڑا اور شدید چوٹیں بھی آئیں۔ جب ریسکو ذرائع وہاں پہنچے تو دیمترینا بے ہوش تھی مگر چند منٹوں میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔