اسلامی تحریک طلبہ بے گناہوں کے قتل کی شدید مذمت کرتی ہے،غلام عباس صدیقی
ہفتہ 31 جنوری 2015 16:03
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور ڈر کے باعث پاکستان میں حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے یہ رٹ اس دن بحال ہوگی جس دن حکومت ملک میں دہشت گردی کے اصل کرداروں امریکہ،اسرائیل اور بھارت سے دو ٹوک الفاظ میں بات کرے گی، اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے رہنماوٴں غلام عباس صدیقی،شاہد نذیر،ذکی الدین،محمد عدنان،عبدالغفار نے شکار پورمیں خودکش حملے کے نتیجے میں قتل اور زخمی ہونے والے پاکستانیوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ شکارپورپاکستان کے خلاف گہری سازش ہے ایک خاص مذہب کی عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کا مقصد وطن عزیز میں خانہ جنگی کے حالات پیدا کرنا ہیں اس حملے میں اسلام اورپاکستان دشمن قوتوں کو کسی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے کہا کہ سانحہ شکارپور کے مجرم کسی رعائیت کے مستحق نہیں انھیں بے نقاب کرکے قوم کے سامنے لایا جائے امریکہ،اسرائیل،بھارت کسی قیمت پر پاکستان میں امن کے خواہش مند نہیں ہیں یہ حملہ انہی قوتوں کاشاخسانہ ہے حکومت بھارت سے دوستی کے نام کی پینگیں نہ چڑھائے بلکہ دہشت گردی میں ملوث بھارت اور اس کے سر پرستوں امریکہ اور اسرائیل کے نام کھلے عام ثبوت سے دنیا کے سامنے پیش کرے پاکستان میں ساری دہشت گردی کے تانے بانے انہی قوتوں سے ملتے ہیں انہوں نے کہا کہ عقیدے،مذہب کے اختلافات کا دہشت گردی سے تعلق نہیں ہے،پاکستان کی کسی دینی جماعت نے اختلافات کی بنیاد پر کسی مخالف کو قتل کرنے کی حمایت نہیں کی ،حکومت ملک دشمن عناصر کا چہرہ بے نقاب کرے
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.