شکار پور میں دہشت گردی کیخلاف لاہور میں شیعہ تنظیموں کا احتجاج

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء ) شکار پور میں دہشت گردی کیخلاف صوبائی دارلحکومت اور گردونواح میں شیعہ تنظیموں نے احتجاج کیا لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار اور دہشت گردی کی مذمت کی ۔ اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

لاہور پریس کلب کے سامنے شیعہ شہریانِ پاکستان اور متحدہ شعیہ محاز پاکستان نے مظاہرہ کیا جس میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ وزیراعظم نوازشریف نے سندھ میں موجود ہونے کے باوجود لواحقین سے رابطہ کیا اور نہ ہی زخمیوں کی عیادت کی ، مظاہرین نے کہا کہ حکومت امن و امان قائم رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، مظاہرین نے جنوبی پنجاب میں بھی دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ۔

مظاہرین نے پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی کی ۔

متعلقہ عنوان :