پشاور ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن، 565 مشتبہ افراد گرفتار ، 70 افغان باشندے بھی شامل

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:16

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) پشاور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران مختلف اضلاع سے 565 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے جن میں 70 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز پشاور کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 565 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن میں 70 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ تمام افراد کو مزید تحقیقات کیلئے سکیورٹی فورسز نے نامعلوم جگہ پر منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :