فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر کے تمام سرکاری‘ نیم سرکاری اداروں میں کام کرنیوالے افسران اور ملازمین کو اثاثے ظاہر کرنے کی ہدایت

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر کے تمام سرکاری‘ نیم سرکاری اداروں میں کام کرنیوالے افسران اور ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 جون 2014ءء تک کے تمام اثاثے ظاہر کردینگے ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین اپنے اپنے اثاثے فوری طور پر 9 فروری 2015ءء تک ظاہر کردیں جن ملازمین نے اپنے اثاثے ظاہر نہ کئے ان کا اس تاریخ سے پرفارمنس الاؤنس روک دیا جائیگا۔