وزیر اعظم‘ وزیر اعلیٰ ‘ گورنرز کی حیثیت موجودہ دور حکومت میں ایس ڈی او کی سی ہے جبکہ ملک کی باگ دوڑ اصل تیسری قوت کے ہاتھ میں ہے ، ممتاز اختر کاہلوں

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) وزیر اعظم‘ وزیر اعلیٰ ‘ گورنرز کی حیثیت موجودہ دور حکومت میں ایس ڈی او کی سی ہے جبکہ ملک کی باگ دوڑ اصل تیسری قوت کے ہاتھ میں ہے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے بحران جنم لے رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں آئے روز کوئی نہ کوئی بحران جنم لیتا رہتا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع سرگودھا کے صدر ممتاز اختر کاہلوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جس کا ثبوت سابق گورنر چوہدری محمد سرور کا وہ بیان ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں گورنر سے زیادہ طاقتور قبضہ گروپ ہے جو ملک میں کسی بھی قوت کو چلنے نہیں دیتے ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ شکار پور میں ہونیوالا دھماکہ حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس حادثہ میں جانبحق ہونیوالے تمام افراد کے غم میں پاکستان تحریک انصاف برابر کی شریک ہے انہوں نے کہا کہ ساری سکیورٹی حکمرانوں کی حفاظت پر لگی ہے جبکہ شہری سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے دھماکوں میں مررہے ہیں ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ سپریم کورٹ فوری طور پر تمام وزراء سے سکیورٹی واپس لے اور اسے عوام کے جان و مال کے تحفظ پر مامور کرے۔

متعلقہ عنوان :