شکار پور میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پرجتنا افسوس کیاجائے کم ہے ،اہلسنت والجماعت گولارچی

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:57

گولارچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) دہشت گردی کی ہمیشہ مذمت کی شکار پور واقعہ کی بھی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہیں ملک میں امن کے خواہاں ہیں شکار پور میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پرجتنا افسوس کیاجائے کم ہے دہشت گردی کے حملے حکومت سندھ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت گولارچی کے کنوینر مولانا محمد شاہ نے مرکز اہلسنت میں منعقد اجلاس کے دوران گفتگو میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ اہلسنت والجماعت ایک محب وطن و پرامن جماعت ہے آئینی و قانونی جدوجہد کررہے ہیں ہمارا کوئی کارکن کبھی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہا ہم نے لاشیں اٹھا کر بھی امن کا درس دیا کراچی میں ایک گھر سے چار بھائیوں کے جنازے ایک ساتھ اٹھائے مگر دہشت گردی کی بات نہیں کی ہمیشہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کی مخالفت کی ہے ملک میں جاری دہشت گردی کی منظم کاروائیاں ملک میں سنی شیعہ فسادات کرانے کو سازش ہے شفاف تحقیقات کرکے اس سازش کو بے نقاب کیا جائے دہشت گردی کے خلاف اورملک پاکستان میں استحکام کے لئے کسی حکومت کے نہیں ریاست پاکستان کے قدم بقدم ساتھ ہیں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پھانسی کی سزا میں تفریق ختم کرکے دہشت گردوں کو سرعام پھانسیاں دی جائیں دہشت گرد صرف اور صرف دہشت گردہوتاہے مذہب سے جوڑنا مذہب کی توہین کے مترادف ہے اس موقع پر حافظ اشفاق آرائیں ،قاری محمد صفدر فاروقی،رئیس حسین احمد مری،سفیر احمد عباسی،عبدالوحید گل غلام نبی مری ودیگر رہنما اور کرکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :