ممکنہ گرفتاری سے بچاؤیا نظربندی؟ مولانا عبدالعزیز کا مسلسل تیسرے جمعہ ٹیلیفونک خطبہ
ہفتہ 31 جنوری 2015 17:05
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء ) وفاقی دارالحکومت میں قائم لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے مسلسل تیسرے جمعہ کو ٹیلیفونک خطبہ دیا۔گزشتہ تین ہفتوں کے دوران مولانا عبدالعزیز لال مسجد نہیں آئے، جس کے باعث ان کی نظر بندی کی افواہیں گردش کرنے لگیں، تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انھوں نے حکومت کی جانب سے سیکورٹی واپس لیے جانے کے خلاف احتجاجاً جامعہ حفصہ سے باہر نہ نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ مولانا عبد العزیز کو گزشتہ تین برسوں سے سرکاری سیکورٹی فراہم کی جارہی تھی اور 2011 سے تقریباً تین پولیس کمانڈوز ان کی حفاظت پر تعینات تھے۔تاہم 21 دسمبر 2014 کو وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کیا تھا کہ مولانا عبدالعزیز کی سیکورٹی ہٹا دی گئی ہے۔(جاری ہے)
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مولانا عبدالعزیز لال مسجد کے خطیب نہیں ہیں کیوں کہ ان کے بھتیجے مولانا عامر صدیقی کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں لال مسجد کا خطیب مقرر کردیا گیا تھا۔
لال مسجد کے ایک عہدیدار تحسین اللہ کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالعزیز گزشتہ تین ہفتوں سے مسجد نہیں آئے اور وہ جمعہ کا خطبہ ٹیلیفون پر دے رہے ہیں۔تحسین اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی کی صورتحال کے باعث مولانا نے اپنی سرگرمیاں محدود کردی ہیں، جبکہ پولیس کی جانب سے بھی انھیں خبردار کیا گیا ہے کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز میر واعظ نیاز نے کہا کہ مولانا اپنے گھر پر نظر بند نہیں ہیں،وہ شہر میں کہیں بھی جا سکتے ہیں اور یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ جمعے کا خطبہ مسجد میں جا کر دیں یا ٹیلیفون پر'۔یاد رہے کہ 2007 میں لال مسجد میں فوجی آپریشن کے بعد سے مولانا عزیز ایک متنازعہ شخصیت بن کر ابھرے ہیں، تاہم فوجی صدر پرویز مشرف کے رخصت ہونے کے بعد مولانا عزیز نے اپنی ساکھ کچھ حد تک بحال کی لیکن حال ہی میں انہوں نے سانحہ پشاور پر ایک انتہائی متنازعہ بیان دیا۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول پر شدت پسندوں کا حملہ فوجی آپریشن کا 'ایک ردعمل' تھا۔اس بیان کے بعد سول سوسائٹی نے دو دن تک لال مسجد کے باہر مظاہرہ کیا اور مولانا عزیز کی جانب سے مظاہرین کو مبینہ دھمکیاں دینے کے بعد پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔سول سوسائٹی کی تحریک جاری رہنے پر ایک عدالت نے مولانا عزیز کے گرفتاری وارنٹ جاری کیے، لیکن مولانا نے ضمانت قبل از گرفتاری کرانے یا گرفتاری دینے سے بھی انکار کر دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.