تحفظ ناموس رسالت کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں،جمیعت اہلحدیث پاکستان

ہفتہ 31 جنوری 2015 17:09

اٹھارہ ہزاری( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) تحفظ ناموس رسالت کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ناموس رسالت کی توہین کرنے والے کو سزائے موت دی جائے یہ قانون بین الاقوامی سطح پر رائج ہونا چاہیے تاکہ رحمت العالمین کی توہین کرنے کا کوئی سوچ بھی نہ سکے تحفظ ناموس رسالت مسلمانوں پر فرض ہے اگر ایسا نہ کیا گیا تو دنیا کا امن تباہ وبرباد ہو جائیگا ان باتوں کا اظہار گذشتہ روز ایک احتجا جی اجلاس کے دوران مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان کے رہنماؤں حضرت مولانا عبدالعلیم یزدانی ،تحصیل اٹھارہ ہزاری کے ناظم اعلیٰ خطیب جامعہ مسجد رحمانیہ اہلحدیث روڈوسلطان قاری محمد سعید محمدی ،حضرت مولانا ثاقب سرور ساقی ،حضرت مولانا بشارت مجید عصری اور اہلحدیث یوتھ فورس کے سیکرٹری شیخ شاہد اور دیگر نے مشترکہ طور پر کیا اجلاس میں حضور پاک ﷺ کے خاکے شائع کرنے والے اخبار کے ذمہ داران کے خلاف قرارداد مذمت پاس کی گئی احتجاجی طور پر مطالبہ کیا گیا کہ مذکورہ اخبار کی اشاعت پر پابندی لگائی جائے اور اور خاکے شائع کرنے والے فرد کو قرارواقع سزا دی جائے تاکہ بین الاقوامی سطح پر آئندہ کوئی تو ہین رسالت کرنے کی جرات نہ کرسکے اس واقعہ کے خلاف تمام علماء دین کا یہی مطالبہ ہے اورعالم اسلام کے تمام علماء ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد ہیں ۔

متعلقہ عنوان :