اوپن یونیورسٹی کے آفیسرزنے اکیڈمیشنز کوِِ11۔اوورز پر مشتمل دوستانہ کرکٹ میچ میں ہرادیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 17:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کرکٹ گراؤٹڈ میں آفیسرز اور اکیڈمیشنز کے درمیان 11۔اوورز پر مشتمل دوستانہ میچ کھیلا گیا۔اکیڈمیشنز ٹیم کے کپتان ڈاکٹرسید عبدالسراج تھے جبکہ آفیسرز ٹیم کی قیادت عامر سعید نے کی۔آفیسرز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ٹیم نے مقررہ گیارہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 93۔

سکور بنایا ۔ آفیسرز ٹیم میں یونیورسٹی کے آڈٹ افسر ‘ عدنان35۔سکور بنا کرپہلے نمبر پر رہے جبکہ رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان 4۔رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔اکیڈمک ٹیم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 11۔اوورز میں 91۔رنز بنا کر میچ ہار دیا۔وائس چانسلر‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی آٹھ سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

(جاری ہے)

عدنان کو" مین آف دی میچ" کا اعزاز حاصل ہوا۔

ڈاکٹرشاہد صدیقی نے آفیسرز ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی گراؤنڈ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کرکٹ سمیت فٹ بال ‘ہاکی ‘ ولی بال اور ٹیبل ٹینس جیسے کھیل شروع کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی گراؤنڈ کو مزید بہتر بنایا جائے گا ‘ اس میں بینچز اور لائٹس کا انتظام بھی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ کی خوبصورتی اور دیکھ بھال کے لئے یونیورسٹی کے مالیوں کو مامور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :