فرانس کا ائیر ایشیا حادثے کی فوجداری تحقیقات کرانے کا فیصلہ

ہفتہ 31 جنوری 2015 17:34

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) حادثے کا شکار انڈونیشین طیارے کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر سے ملنے والی تفصیلات کے بعد فرانس نے حادثے کی فوجداری تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

انڈونیشین تحقیقاتی حکام نے گزشتہ روز صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے موقع پر جہاز کا کپتان اپنی سیٹ پر موجود نہیں تھا جبکہ فرانس سے تعلق رکھنے والے شریک پائلٹ نے جہاز کا کنٹرول سنبھال رکھا تھا۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات حادثے میں ممکنہ دہشت گردی کی نشاندہی کرے گی جو ایک سو باسٹھ افراد کی موت کا سبب بنی۔ادھر فرانس میں ائیر ایشیا طیارے کے شریک پائلٹ کے خاندان نے بغیر لائنسس پرواز پر ائیر ایشیا کی انتظامیہ کے خلاف چارج شیٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادانہ تحقیقات کرکے بتایا جائے کہ اتنے لوگوں کی زندگی خطرے میں کیوں ڈالی گئی