جنرل ہسپتال میں نرسوں کی بھرتی کیلئے اہل امیدواروں کی لسٹ 7فروری کو آویزاں ہوگی

ہفتہ 31 جنوری 2015 17:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) جنرل ہسپتال لاہور میں بورڈ آف مینجمنٹ کی آسامیوں پر تین سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر نرسوں کی بھرتی کے لیے انٹرویو 10 فروری کو ہوں گے جبکہ اہلیت پر پورا اترنے والے امیدواروں کے نام ایل جی ایچ کی ویب سائٹ www.lgh.org.pk پر 7فروری کو اپ لوڈ کرنے کے علاوہ نرسنگ سکول میں بھی لسٹ آویزاں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ 23سیٹوں کے لیے ایک ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں تاہم بھرتی خالصتا میرٹ اور حکومتی پالیسی کے مطابق ہوگی۔