انڈیا اور پاکستان کا ورلڈ کپ کا پہلا میچ دونوں ٹیموں کیلئے منی ورلڈ کپ ہوگا ،عبدالقاد

ہفتہ 31 جنوری 2015 18:35

انڈیا اور پاکستان کا ورلڈ کپ کا پہلا میچ دونوں ٹیموں کیلئے منی ورلڈ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لیگ اسپنر عبدالقادر نے کہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کا ورلڈ کپ کا پہلا میچ دونوں ٹیموں کیلئے منی ورلڈ کپ ہوگا اور جو ٹیم پہلا میچ جیتے گی اس ٹیم کا اعتماد بحال ہوگا اور اس ٹیم کی پرفارمنس پورے ورلڈکپ میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے پہلے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سات وکٹوں سے ہارنا بری شکست ہے اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ دے کر چیلنج کیا نیوزی لینڈ نے پوری تجربہ کاری سے کھیلا جبکہ پاکستانی ٹیم ابھی تک تجربے کررہی ہے نیوزی لینڈ اس وقت ہارٹ فیورٹ ٹیم ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ کو کھیلنے کاموقع دینا چاہیے تھا اور اگر اس کو میچ سے باہر بٹھانا تھاتو اس کے ساتھ کوئی اور اچھا اوپنر لے کر جاتے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں عرفان اور وہاب جیسے پیسرز موجود ہیں مگر ان کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو چاہیے کہ وہ کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ کریں اور ٹیم کے اندر جو اختلافات ہیں ان کو ختم کریں اور ٹیم کے اندر جو گروپ بندی ہے اس کو بھی ختم کیاجائے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو صرف اپنے اور قوم کیلئے کھیلنا چاہیے

متعلقہ عنوان :