وفاقی وزیر خزانہ کا آئندہ مالی سال سے قومی شناختی کارڈ نمبر کو نیشنل ٹیکس نمبر ( این ٹی این ) قرار دینے کا اعلان، عمران خان دھاندلی ،گورننس اور شفافیت پر سیاست کرلیں معیشت پر سیاست نہ کریں ، جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے تیار ہیں ۔ پی ٹی آئی چاہے تو آدھے گھنٹے میں جوڈیشل کمیشن بن سکتا ہے ، بھابھی سے درخواست کروں گا کہ کمیشن کے ٹی او آرز میں سازش کے الفاظ ڈلوانے کے لئے عمران خان کو راضی کریں ،ہم قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی ثالثی قبول کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم انہیں پی ٹی آئی کے جواب کا انتظار ہے،حکومت کو تین سو ارب روپے وصول ہونے کی بجائے ٹیکس وصولیوں میں 68ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، معلوم نہیں کہ عمران خان کو کون گمراہ کر رہا ہے کہ وہ ایسی باتیں کر رہے ہیں ، اب معیشت پر بھی کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے جس میں معیشت کا ایکشن پلان بنایا جائے، تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت پر متفق ہونا چاہیے ، ملک میں مہنگائی کی شرح گیارہ سال کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ٹیکس وصولی میں 12.7 فیصد اضافہ ہوا ہے، ملکی سلامتی کیلئے فوج کی ضروریات پوری کرنا اولین ترجیح ہے ، اگر دھرنے نہ ہوتے تو آج زرمبادلہ کے ذخائر سولہ ارب روپے تک پہنچ چکے ہوتے،اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 31 جنوری 2015 19:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آئندہ مالی سال سے قومی شناختی کارڈ نمبر کو نیشنل ٹیکس نمبر ( این ٹی این ) قرار دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان دھاندلی ،گورننس اور شفافیت پر سیاست کرلیں معیشت پر سیاست نہ کریں ،حکومت کو تین سو ارب روپے وصول ہونے کی بجائے ٹیکس وصولیوں میں 68ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، معلوم نہیں کہ عمران خان کو کون گمراہ کر رہا ہے کہ وہ ایسی باتیں کر رہے ہیں ، دہشت گردی کے بعد اب معیشت پر بھی کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے جس میں معیشت کا ایکشن پلان بنایا جائے، تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت پر متفق ہونا چاہیے ، جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے تیار ہیں ۔
پی ٹی آئی چاہے تو آدھے گھنٹے میں جوڈیشل کمیشن بن سکتا ہے ، بھابھی سے درخواست کروں گا کہ کمیشن کے ٹی او آرز میں سازش کے الفاظ ڈلوانے کے لئے عمران خان کو راضی کریں ،ہم قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی ثالثی قبول کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم انہیں پی ٹی آئی کے جواب کا انتظار ہے ، ملک میں مہنگائی کی شرح گیارہ سال کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.