تیز وکٹ بلے بازوں کی ناکامی کا سبب بنی :مصباح الحق،پہلا اوور ٹیم کیلئے ڈراؤنا ثابت ہوا ، آفریدی کا فارم میں واپس آنا خوش آئندہے :کپتان قومی کرکٹ ٹیم، جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، ٹیلر ، الیوٹ کے علاوہ باؤلرز نے بھی شاندار پرفارمنس دی ، کیوی کپتان

ہفتہ 31 جنوری 2015 19:19

تیز وکٹ بلے بازوں کی ناکامی کا سبب بنی :مصباح الحق،پہلا اوور ٹیم کیلئے ..

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) قومی کپتان مصباح الحق نے پہلے ایک روزہ میچ میں ہار کا ذمہ دار تیز وکٹ کو قرار دے دیا ، کپتان کہتے ہیں کہ پہلا اوور ٹیم کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ہار پر پاکستان کرکٹ کے قائد مصباح الحق کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس کے لیے پہلا اوور ڈراؤنا خواب ثابت ہوا جس کے بعد وکٹیں گرتی چلی گئیں۔

(جاری ہے)

مصباح کے مطابق بلے بازوں کو ہدف کے لیے 70، 80 رنز زیادہ سکور کرنا چاہئے تھا۔ مصباح الحق نے شاہد ا آفریدی کی بیٹنگ اور باوٴلنگ کو خوب سراہا۔ کپتان کا کہنا ہے کہ آفریدی فارم میں واپس آچکے ہیں تو دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم جیت کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ٹیلر اور گرانٹ الیوٹ نے شاندار بیٹنگ کی باؤلرز نے بھی عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو بڑے ٹوٹل سے روک دیا ۔ گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 3 فروری کو نیوزی لینڈ کے شہر نیپئر میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :