مترو کہ وقف ا ملاک بور ڈکے چیئر مین صد یق الفا روق کا ڈا کٹر عبد القدیر خان کیسا تھ مل کر جوا ئنٹ ا یڈوانچر بنانے اور مینا ر پاکستا ن کے عقب میں جد ید ہسپتا ل کے قیام کے ا مکانات کا جا ئزہ لینے کیلئے مو قع پر پہنچ کر پلا ٹ و ہسپتا ل کی جگہ کا معائنہ

ہفتہ 31 جنوری 2015 20:15

مترو کہ وقف ا ملاک بور ڈکے چیئر مین صد یق الفا روق کا ڈا کٹر عبد القدیر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) مترو کہ وقف ا ملاک بور ڈکے چیئر مین صد یق الفا روق نے محسن پا کستان ڈا کٹر عبد القدیر خان کے سا تھ مل کر جوا ئنٹ ا یڈوانچر بنانے اور مینا ر پاکستا ن کے عقب میں ٹر سٹ بور ڈ کی 15کنا ل کے قطعہ زمین پر واقع جد ید ہسپتا ل کے قیام کے ا مکانات کا جا ئزہ لینے کے لئے مو قع پر پہنچ کر پلا ٹ و ہسپتا ل کی جگہ کا معائنہ کیاجہاں ہسپتال انتظامیہ اورڈاکٹر قدیر خان ہسپتال منصو بے کے ڈا ئر یکٹر و دیگر عملے نے انکا استقبال کیا چیئرمین بور ڈ نے مجوزہ ہسپتا ل کی انتظامیہ کو 9فر وری 11بجے د ن بور ڈ کے ہیڈ آ فس میں بلو پرنٹس کے ہمرا ہ ا ٓ کر مکمل بر یفینگ دینے کی ہد ایت کی تا کہ اسکا مستقل حل کیا جا سکے ۔

مز یدچیئر مین بورڈ نے جو ائنٹ ایڈ وانچر کے ا مکان کا جا ئزہ لینے کے لئے قلعہ خز انہ با غبا نپورہ ، کو ٹلی پیر عبدا لر حمن، بیگم کو ٹ ، رو ٹی پلا نٹ و پا سکو را وی روڈ کے پانچ مقامات پر ٹر سٹ بور ڈ کے خالی پلاٹس کا دورہ کیا ڈپٹی سیکرٹری پرا پرٹی ،ڈپٹی سیکرٹری لینڈ ،ایکسین ،ا یڈ منسٹر یٹر ، لاہور زون سمیت دیگر افسران انکے ہمراہ تھے ، اس مو قع پر چیئرمین بور ڈ کا کہنا تھا کہ ان تمام پلا ٹس ، مقاما ت کی ویڈیو فلمز تیار کی جا ئیں تا کہ سرما یہ کا روں اور خوا ہشمند افرا د کو دعو ت دے کر یہ پلا ٹس دیکھا کر بعد میں قانون کے مطا بق کا کیا جائے جبکہ ا نھوں نے مقامی افرا د سے بھی رائے لی۔

(جاری ہے)

ان کامزید یہ کہنا تھا کہ اس حوالے سے اخبا رات میں اشتہارا ت دئیے جا ئیں گے اور مقامی افرا د اور میڈیا کے نما ئندوں کے سامنے شفاف کاروائی مکمل کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :