یواے ای کے خرم خان ورلڈ کپ 2015 میں عمر رسید کھلاڑی

ہفتہ 31 جنوری 2015 20:29

یواے ای کے خرم خان ورلڈ کپ 2015 میں عمر رسید کھلاڑی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) ورلڈ کپ میں عمررسیدہ اور سب سے کم عمرکھلاڑی کا اعزاز کس کو ملے گا میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی کون ہیں،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سرزمین پر ہونے والے دوسرے عالمی کپ میں یواے ای کے خرم خان سب سے عمررسیدہ کھلاڑی ہونگے، جس کی عمر تینتالیس برس سے زائد ہے، سب سے کم عمرکھلاڑی افغانستان کے عثمان غنی ہونگے جواٹھارہ سال کے ہیں،حالیہ ایونٹ میں سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے اورپاکستان کے شاہدآفریدی سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہونگے، جو مسلسل پانچواں ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں،انگلینڈ کے جیمزاینڈرسن، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، نیوزی لینڈ کے برینڈن میککلم، ڈینیل ویٹوری، پاکستان یونس خان ، جنوبی افریقا کے روبن پیٹرسن اور سری لنکا کے کمارسنگاکارا کا یہ چوتھا ورلڈکپ ہے،افغانستان پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں شرکت کررہا ہے،یواے ای کی ٹیم اٹھارہ سال بعد دوسری مرتبہ ورلڈکپ کھیلے گی۔