متحدہ قومی موومنٹ نے کارکنوں کی مبینہ ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کیلئے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن مسترد کردیا، شہر میں نجی جیلیں اور ٹارچر سیل قائم ہیں ، ماورائے عدالت قتل کارکنوں کے اہل خانہ کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے،قمر منصور کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 31 جنوری 2015 21:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31جنوری۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ نے کارکنوں کی مبینہ ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کیلئے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن مسترد کردیا۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور نے کہا کہ شہر میں نجی جیلیں اور ٹارچر سیل قائم ہیں ، ماورائے عدالت قتل کارکنوں کے اہل خانہ کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، ہمارے پاس 40 کے قریب لوگوں کی فہرست موجود ہے جن سے بھاری رقم مانگی گئی، سندھ ہائی کورٹ نے ریٹائرڈ جج پر مشتمل کمیشن بنایا ہے جو قبول نہیں کیونکہ انتطامیہ کے ماتحت جوڈیشل کمیشن سچ سامنے نہیں لاسکتا۔
اگر سندھ حکومت کی نیت ٹھیک ہوتی تو وہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھتی۔ ایم کیو ایم نے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران کراچی میں آپریشن پر نظر رکھنے کے لئے خصوصی کمیٹی اور کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کی شفاف تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی بات کی تھی۔(جاری ہے)
امید ہے کہ وزیراعظم سپریم کورٹ کے جج پر مشتمل انکوائری کمیشن تشکیل دیں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کراچی کے شہریوں اور ایم کیو ایم کا کردار اہم ہے، ایم کیو ایم کے اب تک 20 کارکنان لاپتا ہیں اور 36 کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کا آج تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن ایم کیو ایم کے مطالبے پر کیا گیا۔ ہم نے پاک فوج کی نگرانی میں آپریشن کا مطالبہ کیا تھا لیکن تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے کہا کہ رینجرز کو دوبارہ موقع دیا جائے، وزیراعلی سندھ کوکراچی آپریشن کا کپتان بنانے کے بعد حالات مزید خراب ہوئے، اگر مانیٹرنگ کمیٹی بھی بن جائے تو شاید جوڈیشل کمیشن کی ہی ضرورت نہ پڑے۔ رینجرز کی موجودگی شہر میں جزوی مارشل قائم ہے، جمہوریت کے چیمپئین پہلے آرٹیکل 225 کا خاتمہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.