شکار پور خودکش حملے کے تانے بانے بلوچستان سے ملتے ہیں ،ذرائع، سند ھ حکومت کا بلوچستان حکومت سے رابطہ ،مزید تحقیقات کیلئے دونوں صوبوں کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کا فیصلہ

ہفتہ 31 جنوری 2015 21:06

شکار پور خودکش حملے کے تانے بانے بلوچستان سے ملتے ہیں ،ذرائع، سند ھ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31جنوری۔2015ء) سانحہ شکار پور کی تحقیقات کیلئے سندھ حکومت بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا ہے، ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق شکار پور خودکش حملے کے تانے بانے بلوچستان سے ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے سانحہ شکارپور کے محرکات اور اس کے پیچھے چھپے عناصر کا پتا لگانے کیلئے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق خود کش حملے میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق بلوچستان سے تھا۔ مزید تحقیقات کیلئے دونوں صوبوں کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :