میاں چنوں،مبینہ طور پراوباش کی 8سالہ بچی سے زیادتی

ہفتہ 31 جنوری 2015 22:08

میاں چنوں،مبینہ طور پراوباش کی 8سالہ بچی سے زیادتی

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء)مبینہ طور پراوباش کی 8سالہ بچی سے زیادتی ،حالت نازک ہونے پر موقع سے فرار،تشویشناک حالت کے پیش نذر بچی کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا،ملزم گرفتا ر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بستی سنپال کے رہائشی نور محمد کی 8سالہ بیٹی سادیہ سے مبینہ طور پر ملزم منیر احمد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، جس سے بچی کی حالت نازک ہونے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا،بچی کی حالت مزید خراب ہونے پر ہسپتال لایا گیا جہاں سے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا،دوسری طرف تھانہ تلمبہ پولیس نے ملزم منیر احمد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔