حکومت کا وفاقی اور پنجاب حکومت میں تحریک انصاف ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، ابتدائی طور پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور ان کی قیادت کیخلاف درج مقدمات میں عہدیداروں کو گرفتار کیا جائیگا
ہفتہ 31 جنوری 2015 22:14
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومت میں تحریک انصاف کے مرکزی اور صوبائی قیادت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں ابتدائی طور پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور ان کی قیادت کیخلاف درج مقدمات میں عہدیداروں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تحریک انصاف مرکزی اور صوبائی قیادت کسی قسم کی حکومت کیخلاف کوئی تحریر دوبارہ شروع نہ کرسکے ۔
آن لائن کو معلوم ہوا ہے کہ آٹھ دسمبر کو سانحہ فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کے قتل کا مقدمہ جو پولیس نے مقتول حق نواز جو تحریک انصاف کا سرگرم کارکن تھا اس کے بھائی کی درخواست پر سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ ان کے داماد رانا شہریار ، ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل ، وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی ، ممبر صوبائی اسمبلی طاہر جمیل اور دیگر تین سو کے لگ بھگ افراد کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ملزم نامزد کئے گئے تھے گزشتہ دنوں پولیس نے اس مقدمے میں سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ ، ان کے داماد رانا شہریار ، نور الاامین مینگل ، عابد شیر علی اور طاہر جمیل کو مقدمے سے بے گناہ قرار دے دیا تھا اب پولیس نے اس واقعہ کے بارے میں سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کی درخواست پر جو مقدمہ تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی قیادت علاوہ مقامی قیادت کیخلاف درج کرایا تھا اس کی سمن آباد پولیس نے سربمہر ایف آئی آر کو منظر عام پر کردیا ہے جس میں اس واقعہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے قتل کا ذمہ دار بھی تحریک انصاف کو ٹھہرا دیا گیا ہے اور اس مقدمہ میں قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں اور مقدمہ کا نمبر 829بتایا گیا ہے اور اس مقدمہ میں جو رانا ثناء اللہ نے درخواست دی اس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ، ممبر قومی اسمبلی اسد عمر کے علاوہ رانا ثناء اللہ کیخلاف کٹنے والی ایف آئی آر کے گواہ راسم یعقوب ،یونس جٹ ، تحریک انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی صدر میاں فرخ حبیب ، میاں وارث ، میاں عتیق ، شہاب الدین انصاری ، انور رامے ، جاوید نیاز منج ، عامر جٹ ، شیخ شاہد جاوید ، منور منج ، طفیل انصاری ، یونس کومبو، میاں حاجی ریاض اور دیگر تین چار سو کے لگ بھگ تحریک انصاف کے کارکنوں کا ذکر کیا گیا ہے پولیس نے ان سرکردہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کا اعلیٰ حکام کی ہدایت پر اس مقدمہ میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انسداد دہشتگردی فیصل آباد کی خصوصی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے سانحہ ناولٹی پل میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو مقدمہ کے ریکارڈ سمیت دو فروری کو عدالت میں طلب کیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لئے متعلقہ فریقوں کے مابین تبادلہ خیال ..
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی پر معاملات طے پا گئے
-
’یہ الیکشن سے زیادہ مودی پر ریفرنڈم ہے‘
-
وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.