ڈیرہ بگٹی میں سوئی گیس کی 24انچ قطر کی پائپ لائن دھماکے سے تباہ  کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

سوئی شہر اور گرد و نواح میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی  سیکورٹی فورسز نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی

اتوار 1 فروری 2015 12:56

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے سوئی گیس کی 24انچ قطر کی پائپ لائن کو دھماکے خیز مواد سے اڑا دیا.تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے لنڈو نالہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سوئی گیس کی 24 انچ قطر کی پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی آگ لگنے کے باعث پلانٹ کے کمپریسر کو سوئی گیس کی سپلائی معطل ہوگئی سیکورٹی فورسز نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :