پولیس نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران دو سو ساٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا

اسلحہ برآمد  گرفتار مشتبہ افراد کو شہر کے مختلف تھانوں میں رکھا گیا ہے پولیس ذرائع بلوچستان نیشنل پارٹی کا سریاب روڈ میں گرفتاریوں کے خلاف پولیس تھانے کے سامنے احتجاج

اتوار 1 فروری 2015 12:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) پولیس نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران دو سو ساٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے سریاب روڈ، سٹیلایٹ ٹاون اور شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران دو سو ساٹھ مشتبہ افراد گرفتار کیے۔مشتبہ افراد میں اکثریت افغان باشندوں کی ہیں جنھیں فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برامد ہوا ہے جبکہ گرفتار مشتبہ افراد کو شہر کے مختلف تھانوں میں رکھا گیا ہے۔پولیس اہلکار وں نے گرفتار افراد سے تفتیش شروع کر دی دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی نے سریاب روڈ میں گرفتاریوں کے خلاف پولیس تھانے کے سامنے احتجاج کیا۔بی این پی کا موقف ہے کہ پولیس نے چادر و چاردیواری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھروں پر رات بھر چھاپے مارے اور معصوم لوگوں کو گرفتار کیا۔