صوبے کی بد امنی میں بھارت ملوث ہے  آئی جی بلوچستان

دیگرایجنسیوں کی مداخلت میں افغان حکومت کی تبدیلی کے بعد سے بہتری آئی ہے  محمد عملیش مدارس کا ڈیٹا اکھٹا کیا جارہا ہے 2014میں صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں 80 فیصد کمی آئی ہے انٹرویو

اتوار 1 فروری 2015 12:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) آئی جی بلوچستان محمد عملیش نے کہا ہے کہ صوبے کی بد امنی میں بھارت ملوث ہے  دیگر ایجنسیوں کی مداخلت میں افغان حکومت کی تبدیلی کے بعد سے بہتری آئی ہے۔ایک انٹرویو میں آئی جی بلوچستان نے کہاکہ صوبے میں قومی ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے خلالف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔آئی جی بلوچستان نے بتایا کہ پولیس نے صوبے میں انٹیلی جنس معلومات پر 200 سے زائد آپریشن کئے ہیں جن میں 3 ہزار کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا دوران آپریشن بڑی تعداد میں اسلحہ اوراشتعال انگیز تحریری مواد برآمد کیا گیا۔

آئی جی بلوچستان نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ایک سال میں صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں 80 فیصد کمی آئی ہے۔بلوچستان میں موجود دینی مدارس کو مبینہ طور پر ملنے والی بیرونی امداد کے سوال پر صوبائی پولیس سربراہ نے کہا کہ وہ اس حوالے سے اقدامات کررہے ہیں اور ڈیٹا اکھٹا کیا جارہا ہے جبکہ کالعدم تنظیموں کو ملنے والے فنڈ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے زیادہ سرگرم ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی بلوچستان نے بتایا کہ گزشتہ عرصے میں بینک ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہونے سے اندازہ ہوتا ہے کہ دہشت گرد گروپوں کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :