وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، گورنر کی تعیناتی پر تبادلہ خیال ،تیل کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عوام تک پہنچانا صوبوں کی ذمہ داری ہے: نوازشریف

اتوار 1 فروری 2015 14:15

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، گورنر کی تعیناتی پر تبادلہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1فروری۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی ہے جس دوران ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال ،گورنر کی تعیناتی ، ترقیاتی منصوبوں اور پٹرول کی قلت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعظم نواز شریف کاکہناتھاکہ وفاقی حکومت نے عوام سے کیاگیا اپنا وعدہ پورا کردیاہے اوراب صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عوام تک پہنچائیں ۔

رائیونڈمیں دولیگی رہنماﺅں کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں سینٹ انتخابات اور گورنر کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیاگیاتاہم کوئی نتیجہ اخذنہیں کیاجاسکا، مزید مشاورت ہوگی ۔ وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے اُٹھائے جانیوالے اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ کاﺅنٹرٹیررازم فورس کا قیام خوش آئند ہے ، اب باقی صوبوں کو بھی پنجاب کی تقلید کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف کاکہناتھاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج ، حکومت اور عوام ایک صفحے پر ہیں ، پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی قیادت ، مسلح افواج اور عوام پرعزم ، حوصلے بلند ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملائیں گے ،تمام ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔