مشرف غداری کیس،عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حامد سمیت شوکت عزیز کی اپیلیں رواں ہفتہ سماعت کیلئے لگا دی گئیں
اتوار 1 فروری 2015 15:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف آرٹیکل 6 غداری کیس میں سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر‘ سابق وفاقی وزیر قانون و مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی زاہد حامد اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی جانب سے دائر کی گئی اپیلوں کی سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔ آرٹیکل 6 غداری کیس کیخلاف اپیلوں کی سماعت (کل) منگل کو ہائیکورٹ کا سنگل بنچ جوکہ جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہے‘ کرے گا۔
سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم او چوہدری فیصل عدالت عالیہ میں اپنے موکل کے دفاع میں دلائل دیں گے جبکہ سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے وکیل بیرسٹر افتخار گیلانی‘ سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے وکیل‘ سابق چیئرمین سینٹ وسیم سجاد اور سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی جانب سے ایڈووکیٹ خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.