Live Updates

پی پی 107ووٹو ں کی دوبارہ گنتی ،تحریک انصاف کی نگہت انتصار کامیاب قرار

اتوار 1 فروری 2015 15:17

پی پی 107ووٹو ں کی دوبارہ گنتی ،تحریک انصاف کی نگہت انتصار کامیاب قرار

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1فروری۔2015ء) الیکشن ٹریبونل کے حکم پر پی پی 107کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی جس کے بعد تحریک انصاف نگہت انتصار کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سرفراز بھٹی نے تحریک انصاف کی نگہت انتصار کی کامیابی کوالیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا جس کے بعد الیکشن ٹریبونل کے حکم پر حلقے کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی گئی جس میں تحریک انصاف کی نگہت انتصار کو کامیاب قراردے دی گئی ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :