علاقائی ترقی اور امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے وزیراطلاعات پرویز رشید

بھارت کشمیر پر وعدے پورے کیے بغیر سلامتی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا  تقریب سے خطاب کشمیرپرپاکستان کاموقف اصولوں پرمبنی ہے  کشمیرکے معاملے میں بین الاقوامی برادری مداخلت کرے مولانا فضل الرحمن

اتوار 1 فروری 2015 17:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ علاقائی ترقی اور امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے بھارت کشمیر پر وعدے پورے کیے بغیر سلامتی کونسل کا رکن نہیں بن سکتاکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جواہر لعل نہرو نے کشمیریوں سے استصواب رائے کا وعدہ کیا تھا اور ان بھارتی حکمرانوں کا حق ہے کہ وہ اپنے رہنما کے وعدے کو پورا کریں۔

پرویزرشید نے بھارت کو خطے میں بہتر تعلقات کے لیے کشمیریوں کے دل جیتنے کا مشورہ دیا تاہم قراردادوں کی خلاف ورزی پر نقصان سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کشمیر پر وعدے پورے کیے بغیر ہندوستان سلامی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ کشمیرکے معاملے پرکسی جماعت کو کوئی اختلاف نہیں۔تقریب سے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر پر عالمی برادری کے دہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاانہوں نے کہا کہ اگر اسکاٹ لینڈ میں عوام کو استصواب رائے کا حق ہے تو کشمیریوں کو کیوں نہیں؟مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کشمیر کے معاملے پر ذمہ داری پوری نہیں کررہی مگر پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بہ شانہ ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ کشمیرپرپاکستان کاموقف اصولوں پرمبنی ہے کشمیر پاکستان کیلئے ناگزیر ہے انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل کی قراردادپرعمل نہ کرنیوالاملک مستقل نشست کاخواب دیکھ رہاہے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ کشمیریوں سے متعلق عالمی برادری فرض پورانہیں کرسکی سلامتی کونسل مسئلہ کشمیرپراپنی قراردادوں پرعمل درآمدکیوں نہیں کرارہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیرکے معاملے میں بین الاقوامی برادری مداخلت کرے