قومی ایئر لائن پی آئی اے کے3 ہفتوں کے دوران 5 طیارے گراؤنڈ ہوگئے

ایک ایئر بس اے 310 کو معمول کی چیکنگ کے لئے گراؤنڈ کیا گیا ہے  ترجمان پی آئی اے

اتوار 1 فروری 2015 17:46

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے3 ہفتوں کے دوران 5 طیارے گراؤنڈ ہوگئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) قومی ائر لائن پی آئی اے کے3 ہفتوں کے دوران 5 طیارے گراؤنڈ ہوگئے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ تربت ایئرپورٹ پر خرابی کے بعد گراؤنڈ کردیا گیا جبکہ پی کے 192 تربت سے گوادر اور پی کے 504 گوادر سے کراچی کی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

(جاری ہے)

دوسرا اے ٹی آر طیارہ سکھر ایرپورٹ پر خرابی کے باعث روک دیا گیا قومی ائیرلائن کے3 ہفتوں میں 5 طیارے گراؤنڈ ہوگئے ہیں ۔ دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا دعویٰ ہے کہ اس وقت تمام طیارے قابل پرواز ہیں۔ ایک ایئر بس اے 310 کو معمول کی چیکنگ کے لئے گراؤنڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :