مردہ جانوروں کا گوشت کراچی پہنچانے کی کوشش ناکام ، پولیس نے 50 من گوشت پکڑ لیا

اتوار 1 فروری 2015 22:11

مردہ جانوروں کا گوشت کراچی پہنچانے کی کوشش ناکام ، پولیس نے 50 من گوشت ..

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1فروری۔2015ء) ٹرین کے ذریعے مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے کا منصوبہ ریلوے پولیس نے ناکام بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد سے کراچی ٹرین کے ذریعے مردہ جانوروں کا 50 من گوشت لے جایا جا رہا تھا جبکہ پاکستان ریلوے کی ٹرین خیبر میل ایکسپریس میں ریلوے پولیس نے چھاپہ مار کر مردہ جانوروں کا گوشت اپنی تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ صادق آباد سے مردہ جانوروں کا گوشت کراچی پہنچایا جا رہا تھا جبکہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 50 من گوشت اپنی تحویل میں لے لیا تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :