خیبر پختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے

پیر 2 فروری 2015 11:43

خیبر پختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02فروی 2015ء) کے پی کے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 محسوس کی گئی ہے جس کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا ، زلزلے کے جھٹکے کے پی کے کے بالائی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔