بھارت میں پہلی با ر نوجوان کے دونوں ہاتھوں کی پیوند کاری کی کامیاب سرجری

پیر 2 فروری 2015 13:19

بھارت میں پہلی با ر نوجوان کے دونوں ہاتھوں کی پیوند کاری کی کامیاب سرجری

کیرالا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02فروی 2015ء ) بھارت میں پہلی بار ایک نوجوان کے دونوں ہاتھوں کی پیوند کاری کی کامیاب سرجری کی گئی۔ریاست کیرالا کے شہر کوچی کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ سینٹر کے ڈاکٹروں نے پہلی مرتبہ دونوں ہاتھوں کی کامیاب پیوند کاری کی۔

(جاری ہے)

کیرالا کے نواحی علاقے کا رہائشی مانو ایک سال پہلے ٹرین حادثے میں دونوں ہاتھوں سے محروم ہوگیا تھا ، تاہم 16 گھنٹے طویل سرجری کے بعد اب اسے نئے ہاتھ مل گئے ہیں۔

مانو کو یہ ہاتھ موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہونے والے ایک نوجوان کے لگائے گئے ہیں، جو حادثے کے بعد دعاغی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تھا، اور اس کے خاندان نے اس کے ہاتھ عطیہ دینے پر اتفاق کیا۔ڈاکٹرز کے مطابق، مانو کے جسم نے ان اعضا کو قبول کرلیا ہے ، لیکن مکمل طور پر فعال ہونے میں تین سے چار ماہ کا عرصہ لگے گا۔

متعلقہ عنوان :