بھیل برادری کا زمیندار کے خلاف پریس کلب سانگھڑ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

پیر 2 فروری 2015 14:09

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02فروی 2015ء) بھیل برادری کا زمیندار کے خلاف پریس کلب سانگھڑ کے باہر احتجاجی مظاہرہ، اس سلسلے میں پریس کلب سانگھڑ کے سامنے بھیل برادری کے کرشن بھیل تولومل ودیگر نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نواحی گاؤں چک نمبر 32 کے زمیندار کاشف جٹ پر مبینہ الزام لگایا کہ اس کے غنڈوں نے اسلحہ کے زور پر ہمیں زبردستی بے دخل کرنے کی کوشش کی اور گھروں میں گھس کر بچوں وخواتین پر تشدد کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کئی سالوں سے آباد ہیں کرشن بھیل پر منگلی تھانہ میں جھوٹا مقدمہ درج کرکے بے گناہ گرفتار کرا دیا، ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں، گاؤں خالی کردیں ورنہ سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ انہوں نے ڈی آئی جی سندھ، ایس ایس پی سانگھڑ سے مطالبہ کیا کہ زمیندار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور غریب کسانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔