بنوں :بوائز سکول کے باہر سے بم برآمد ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا

بدھ 4 فروری 2015 10:44

بنوں :بوائز سکول کے باہر سے بم برآمد ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا ..

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری 2015ء) بنوں میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول بادشاہ خان بھرت کے باہر سے بم برآمد ہوا جس کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ، تفصیلات کے مطابق نامعلوم دہشتگرد بادشاہ خان بھرت کے باہر ایک تھیلے میں بم رکھ کر فرار ہوگئے ، طلبہ نے مشکوک تھیلہ دیکھ کر سکول انتظامیہ کو اطلاع دی جنہوں نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا ، سکواڈ نے تھیلے میں سے بم برآمد کر کے اسے ناکارہ بنا دیا جس سے سکول اور تمام علاقہ بڑی تباہی سے بچ گیا ۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنا پر علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر کے مشکوک افراد کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :