پاکستان کو ناقص پلاننگ کی وجہ سے شکست ہوئی ،جاوید میانداد

بدھ 4 فروری 2015 11:47

پاکستان کو ناقص پلاننگ کی وجہ سے شکست ہوئی ،جاوید میانداد

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) نیوزی لینڈ کیخلاف سریز میں شکست پر لیجنڈ کرکٹرجاویدمیانداد نے کہا ہے کہ موجودہ قومی ٹیم متوازن نہیں، ناقص پلاننگ کی وجہ سے پاکستان کو سیریز میں شکست ہوئی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں جاوید میانداد میں نے کہاکہ ٹیم میں اسٹارزتوموجود ہیں لیکن پلاننگ کا فقدان نظرآتا ہے، سینئرکھلاڑیوں کو ذمہ داری سے کھیلنا ہوگا،جاویدمیانداد نے کہاکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی پچز اور کنڈیشن کو مدنظررکھتے ہوئے ٹیم کی تیاری بالکل صفر ہے، ورلڈکپ کیلئے بہترٹیم کا انتخاب نہیں کیا گیا،لیجنڈ کرکٹر نے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شکست کے باوجود کھلاڑیوں کو ہمت نہیں ہارنا چاہیے،قومی ٹیم بہتر کارکردگی پیش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :