فرانس میں جہادیوں کے خلاف چھاپوں میں آٹھ گرفتار

بدھ 4 فروری 2015 12:10

فرانس میں جہادیوں کے خلاف چھاپوں میں آٹھ گرفتار

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء)فرانس کے وزیر داخلہ برنارد کیزینیو نے کہاہے کہ پولیس نے اسلامی شدت پسندوں کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے شبہ میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا برنارد کیزینیو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یہ گرفتاریاں پیرس اور لیون میں کی گئی ہیں اور ان کا تعلق چارلی ایبڈو کے واقعے سے نہیں فرانس میں چارلی ایبڈو نامی جریدے کے دفتر اور یہودیوں کی ایک سپر مارکٹ پر حملے کے بعد تاحال سکیورٹی ادارے چوکنا ہیں فرانسیسی قانون کے تحت مشکوک افراد کو 96 دنوں تک بغیر کسی الزام کے حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔

برنارد کیزینیو نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے آٹھ مرد شام کے جہادیوں کے لیے نوجوان بھرتی کرنے میں عملی طور پر ملوث تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ وقت کے خلاف دوڑ ہے اور ہم پوری طرح پر عزم ہیں وزیرِ داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق کم سے کم 161 قانونی معاملات جاری ہیں جن میں ایسے 547 افراد شامل ہیں جن پر دہشت گرد نیٹ ورکس کے ساتھ روابط کا شبہ ہے۔واضح رہے کہ فرانس کی حکومت کا اندازہ ہے کہ کم سے کم 400 فرانسیسی باشندے شام اور عراق میں جہادیوں کے ساتھ لڑنے کیلئے گئے ہیں جبکہ کم سے کم ایسے 900 افراد ہیں جن کے فرانس ہی میں بھرتی کرنے والوں کے ساتھ روابط ہیں۔