قومی ٹیم کا کپتان خود کہتا ہے کہ ہم نکمے ہیں، کرکٹ ماہرین

بدھ 4 فروری 2015 12:41

قومی ٹیم کا کپتان خود کہتا ہے کہ ہم نکمے ہیں، کرکٹ ماہرین

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) کرکٹ ایکسپرٹس کا کہنا ہے کے میچ کی پرفارمنس سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ٹیم سلیکشن جو ہونی تھی، وہ ہو گئی۔ اب انہی لڑکوں کو پرفارم کر کے دکھانا ہو گا۔ نجی ٹی میں گفتگو کرتے ہوئے ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ ٹیم کو ابھی بہت محنت کرنا ہے، اسی طرح قوم کا بھروسہ بحال ہو گا۔ یہ گڈے گڈیوں کا کھیل نہیں، دماغ لڑا کر میچ کھیلنا پڑتاہے۔

(جاری ہے)

سابق کپتان عامر سہیل نے کوچنگ اسٹاف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بیٹنگ نہیں چل رہی تو بالنگ کو مضبوط بنانا چاہیئے، یہان الٹا ہو رہا ہے۔ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکشن غلط تھی یا صحیح، اس پر اب بات کرنا غیر ضروری ہے۔ ضرورت اس چیز کی ہے کہ جو لڑکے سلیکٹ ہو گئے، وہ پرفارم کریں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت کا کہنا تھا کہ سہیل خان اور یاسر شاہ کو سرپرائز پیکج بتایا جا رہا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ یہ سرپرائز، الٹا پڑ جائے۔

متعلقہ عنوان :