انگلش کک باکسنگ چیمپئن شپ : سید حیدر منان ٹائٹل جیت لیا

بدھ 4 فروری 2015 12:42

انگلش کک باکسنگ چیمپئن شپ : سید حیدر منان ٹائٹل جیت لیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں ہونے والی انگلش نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں برطانوی نڑاد پاکستان ماسٹر سید حیدر منان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلیک بیلٹ سیونتھ ڈین کا ٹائٹل حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

ورلڈ کک باکسنگ کونسل کے زیراہتمام جارج ہال کارنل اسپورٹس سینٹر مانچسٹر میں ہونے والی چیمپئن شپ میں سید حیدر منان نے پلس 48 پلس 85 کلوگرام اسپائرنگ کیٹگری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائٹ کونٹیک میں مسلسل تیسری بار سونے کا میڈل جیت کر ثابت کیا کہ ناقابل شکست ہیں۔

حیدر منان کی مسلسل کامیابیوں اور فائٹنگ اسپرٹ کو دیکھ کر انٹرنیشنل مارشل ا?رٹ نے انہیں فائٹنگ اسپرٹ اور فائٹنگ ایوارڈ کیلئے نامزد کرلیا ہے۔ سید حیدر منان پہلے پاکستانی ہیں جنہیں انٹرنیشنل مارشل ا?رٹ پلیٹ فارم پر یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔