بی سی بی صدر نظم الحسن ویزہ نہ ملنے پر آئی سی سی اجلاس میں شرکت نہ کرسکے

بدھ 4 فروری 2015 12:42

بی سی بی صدر نظم الحسن ویزہ نہ ملنے پر آئی سی سی اجلاس میں شرکت نہ کرسکے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن متحدہ عرب امارات کا ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے دبئی میں آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے۔ آئی سی سی کے ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ نظم الحسن کی جگہ بنگلہ دیش بورڈ کے ایک جونیئر افسر محبوب الانعام نے شرکت کی۔ نظم الحسن کو دبئی میں ہونے والی میٹنگ کے لئے ویزہ نہیں مل سکا۔

(جاری ہے)

اس لئے پاکستان اور بنگلہ دیش سیریز کے بارے میں بھی سائیڈ لائن پر میٹنگ نہ ہوسکی۔ دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ نے وضاحت کی ہے کہ 2011میں پاکستان نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔2012 میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو تحریری یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس لئے اصولی طور پر یہ سیریز پاکستان کی ہونی چاہیے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی 20کھیلنے پر رضامند ہے چوں کہ یہ پاکستان کی سیریز ہے اور غیر ملکی دورے پر بھاری اخراجات آتے ہیں اس لئے پاکستان نے آمدنی میں سے شیئر مانگا ہے۔

متعلقہ عنوان :