چینی سرمایہ کاری کو شدید دھچکا

بدھ 4 فروری 2015 12:53

چینی سرمایہ کاری کو شدید دھچکا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) چینی سرمایہ کاری کو شدید دھچکا پہنچاتے ہوئے حکومت نے گڈانی پاور پراجیکٹ کو ترجیحی فہرست سے نکال دیا ہے ۔ اس پروجیکٹ سے 45.6 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع تھی گوادر پورٹ تک بیجنگ کی سرمایہ کاری متوقع تھی گوادر پورٹ تک بیجنگ کو رسائی دیکر یہ رقم حاصل ہونا تھی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے مالیاتی اور تکنیکی اعتراضات کے باعث حکومت نے پروجیکٹ کا سکوپ ختم کرتے ہوئے مجوزہ دس پاور پلانٹس کی تعداد چار کردی ہے اور اس پروجیکٹ سے 6600 میگا واٹ بجلی پیدا ہونا تھی گڈانی پاور پارک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ظفر اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ اقدام کرکے پورے پروجیکٹ کو ترجیحی فہرست سے نکال دیا ہے نصراللہ نے کہا ہے کہ چین نے پروجیکٹ کی لاگت پر اعتراض کیا تھا اور اس کے تکنیکی مسائل اٹھائے تھے اس طرح حکومت نے چینی اعتراضات کے بعد پروجیکٹس کی تعداد چار کردی انہوں نے کہا کہ گڈانی پاور پلانٹس 2018ء کے بعد مکمل کئے جائینگے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پروجیکٹ کی سٹڈی کے لئے 180 ملین روپے خرچ کرچکی ہے واضح رہے کہ گڈانی پاور پروجیکٹ کی نواز شریف نے منظوری دی تھی تاک توانائی بحران پر قابو پایا جاسکے