بلاول بھٹی کی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت مشکوک

بدھ 4 فروری 2015 12:57

بلاول بھٹی کی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت مشکوک

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں ناقص کارکردگی دکھانے والے آل راؤنڈر بلاول بھٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت مشکوک ہوگئی،سہیل تنویر یا راحت علی کو قومی دستے میں شامل کیا جانے کا امکان ہے،نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں آل راؤنڈر بلاول بھٹی پربھروسہ کیا گیا، لیکن موصوف توقعات پرپورا نہ اترسکے، پہلے ون ڈے میں تھوڑی پٹائی ہوئی جبکہ دوسرے ون ڈے میں تو درگت ہی بن گئی، بھٹی نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں بدترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اوردس اوور میں ترانوے رنزدیئے،ذرائع کے مطابق بلاول بھٹی کی جگہ ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کیلئے فاسٹ باؤلرسہیل تنویراورراحت کے ناموں پرغور شروع ہوگیا ہے، پی سی بی کے کچھ حکام عمرگل کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرنے کے لیے بھی سرگرم ہیں۔