کراچی ‘آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں بلوچ محمڈن ملیر اور برما محمڈن کی کامیابی

بدھ 4 فروری 2015 13:03

کراچی ‘آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں بلوچ محمڈن ملیر اور ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں بلوچ محمڈن ملیر نے با آسانی ساحل محمڈن کورنگی کو 8-0کے بھاری مارجن سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے آصف نے 3گول اسکور کرکے خوبصورت ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ یاسر قادر نے 2ظفر،احمد لعل اور شہزاد نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔

ساحل محمڈن کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں کورنگی کی معروف ٹیم برما محمڈن نے مد مقابل مضبوط حریف ینگ پنجگور لیاری کو ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد 3-2سے شکست دیدی برما محمڈن کی جانب سے نور الامین نے دو اور انیس احمد نے ایک گول کئے جبکہ ینگ پنجگور لیاری کے مراد علی نے اپنے عمدہ کھیل کی بدو لت 2گول اسکور کئے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی انٹرنیشنل گول کیپر عبد الغنی کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری ضمیر السلام ،میچ کمشنر منور خان ،شوکت خان اور دیگر بھی موجود تھے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض عمر بلوچ ،نصیر عمر ،خالد ممتاز جمی ،سراج الدین طالب اور عبدالغفور نے انجام دیا جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

متعلقہ عنوان :